April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bodyfitnessinfo.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
علما مصر وإسرائيل

مصری سکیورٹی ذرائع نے اسرائیلی فوجی طیاروں کی طرف سے مصری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ذرائع نے میڈیا میں آنے والی اس نوعیت کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔

مصر نے اس سے قبل غزہ کی پٹی سے سیناء تک فلسطینیوں کو بے گھر کرنے یا بے گھر فلسطینیوں کی میزبانی کے لیے بفر زون بنانے کے عمل میں قاہرہ کی شرکت کے الزامات کی تردید کی تھی۔

اس سے پہلے قاہرہ نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے آغاز کے بارے میں کچھ ذرائع ابلاغ کی خبروں کی بھی تردید کی اور وضاحت کی کہ “مصر نے موجودہ بحران کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک طویل عرصے سے ایک بفر زون اور دیواریں بنا رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ طریقہ کار اور اقدامات ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک نے اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اپنے علاقوں پر اپنی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے کیے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصر نے بار ہا زور دیا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور جامع حل ہی خطے میں پائیدا امن کی بحالی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

مصر غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ لوگوں تک انسانی بنیادوں پرامداد پہنچانے کے لیے پوری کوشش کررہاہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مصر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *