May 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bodyfitnessinfo.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
A Tomahawk land attack missile (TLAM) is launched from the US Navy Arleigh Burke-class guided missile destroyer USS Gravely against what the US military described as Houthi military targets in Yemen, Feb. 3, 2024. (Handout via Reuters)

یمنی حوثیوں کی ایرانی حمایت یافتہ تحریک کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے اب تک ہونے والے امریکی و برطانوی فضائی حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ تقریباً 424 امریکی و برطانوی فضائی حملوں میں 37 حوثی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ حوثیوں نے 90 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی جو یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت کئی اہم علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجتہی کے لیے حملے کر رہے ہیں۔ جس کے جواب میں انہیں ان حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کی جنگی صلاحیت ابھی تک اتنی ہے کہ وہ اب تک بحیرہ احمر میں حملے کر رہے ہیں۔

عبدالمالک الحوثی نے ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اب تک 90 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے یمنی حوثیوں نے اسرائیل اور اس کے اتحادی ملکوں کے جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ‘ایک ماہ کے دوران 34 ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ جن میں 125 بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔’ بحیرہ احمر میں جہاز رانی متاثر ہونے سے بحری جہاز جنوبی افریقہ کے راستے سے بحری سفر کر رہے ہیں۔ امریکہ و برطانیہ نے ماہ فروری سے حوثیوں کے خلاف جوابی حملے شروع کر رکھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *