May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bodyfitnessinfo.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Iranian Foreign Minister Hossein Amir-Abdollahian speaks during a joint press conference with his Indian counterpart after their meeting in Tehran on January 15, 2024. (AFP)

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اگلے ہفتے کے دوران نیویارک جائیں گے تاکہ فلسطین ایشو پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کر سکیں۔ امریکہ پہنچنے کے بعد 18 اپریل کو سلامتی کونسل کے طلب کیے ہوئے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

‘ العربیہ’ کے مطابق ان کا یہ پچھلے 9 ماہ کے دوران تیسرا دورہ نیویارک ہوگا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بھی ان کی اس متوقع آمد کی تصدیق کر دی ہے۔

ان کا یہ دورہ مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی بشمول اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر ہونےوالے حالیہ حملے کے ماحول میں ایک غیر معمولی دورہ ہے۔ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو سینئیر کمانڈر بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران نے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس صورت حال میں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ اور امریکہ اور اسرائیل دونوں نے امکانی ایرانی جواب کے لئے خود کو الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔ تاہم امریکہ اسرائیلی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *