May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/bodyfitnessinfo.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے رمضان المبارک کے دوران تمام اداروں کے باہم تعاون پر زور دیتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ زائرین مسجد نبوی خوشگوار یادیں اور بہترین تجربہ لے کر جائیں۔

انہوں نے خدمات فراہم کرنے والوں اداروں پر زور دیا ہے کہ زائرین مسجد نبوی کو بہترین ایمانی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ سکون سے عبادات میں مصروف ہوں۔

شیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی رمضان المبارک میں لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے پوری طرح سے تیار ہے‘۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی میں زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے منصوبے کا آئندہ ہفتے اعلان ہوگا۔

مسجد نبوی میں اپنے دفتر میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیخ عبد الرحمن السدیس نے دینی قیادتوں اور اداروں کے سربراہوں کی موجودگی میں اس بات پر زور دیا ہے کہ زائرین مسجد نبوی کے لیے دینی آگاہی، علمی دروس اور دیگر خدمات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے دینی قیادتوں کو تاکید کی ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خواہش کے مطابق زائرین مسجد نبوی کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک منصوبہ خدمات فراہم کرنے والے تمام اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی پر مبنی ہے جن میں سرفہرست مدینہ منورہ گورنریٹ، سیکیورٹی ادارے اور دیگر حکومتی خدمات ادارے ہیں جن ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *